کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ ایک ان دیکھے دشمن سے لڑنا پڑے گی ۔دنیا کی سپرپاورز طاقتیں بے بس ہوگیں زمینی حقیقتیں تبدیل ہونا شروع ہوگئیں کل کے حریف ممالک ایک دوسرے سے تعاون کی امید کرنے لگ گئے امریکہ جسے دنیا میں کہیں بھی جنگ چھڑنی ہو محدود وقت میں اسلحے کے ڈھیر وہاں پہنچا دیتا ہے وہاں ماسک کی کمی ہوگئی وینٹی لیٹر کم پڑگئے چین اور روس اس کی امداد کو پہنچے یہ تصویر صرف عالمی سپر پاور اور ترقی یافتہ ملک کی ہے مگر ترقی پزیر اور پسماندہ ممالک میں اس کرونا وائرس سے لڑنے والوں کی حالت اور بھی بری ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کی عوام صرف وائرس سے لڑ رہی ہیں ان ممالک میں بہت حدتک انہیں ضروریات زندگی ان ممالک کی حکومتیں میسر کررہی ہیں مگر غریب ممالک میں ایسا نہیں ہے ۔بلکہ وہاں کے لوگ اس وائرس کیساتھ ساتھ پیٹ سےبھی جنگ لڑرہے ہیں اللہ پاک انکی مشکلات دور فرمائے ۔ جب دشمن سے بچنے کا واحد راستہ گھروں میں چھپنا ہو تو سمجھ لو دشمن زیادہ خطرناک ہے اور جب معمولی سے دشمن سے جان کا خطرہ بڑھ جائے تو سمجھ لو اس معمولی سے دشمن کے پیچھے کوئی طاقتور ہاتھ ہے اور جس طرح اس وائرس سے دنیا میں تبدیلیاں ہوئیں ہیں شائد اللہ تعالیٰ کی طاقت نے اپنے زور پر دنیا کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ تم دوھکے میں تھے ۔دنیا کے تمام مزاہب کے لوگوں نے اپنے اپنے مزہبی مقامات پر جانا چھوڑدیا میل ملاپ شادی بیاہ حتٰی کہ جنازوں کو بھی محدود کردیا گیا سفر تجارت سیر سپاٹے عریاں فیشن شو میلے ٹھیلے ہوٹلینگ اور فحاشی کے اڈے ویران ہوگئے انسان کچھ فطرت کی طرف لوٹ آیا کیا اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہوگیا ہے اب ہمیں انفرادی طور پر تنہائی میں اللہ پاک کو منانا ہوگا اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ انسان اسقدر بے بس کیوں ہوا ۔ دنیا کی طاقتیں اپنی اپنی ایجنسیوں کی بدولت کیا کیا نہیں کرواتی آج بے بس ہیں دنیا میں طرح طرح کے فسادات اور لڑائیوں میں ایک دوسرے کی دھاک بٹھانے والے بھی اس جنگ میں بے بس ہیں ایک تھیوری یہ بھی ہے کہ یہ وائرس کسی ملک کی ایجاد ہے جو کہ اس نے بائیوویپن کے طور پر استعمال کیا ہے اس میں کس حد تک صداقت ہے یہ تو اللہ کی زات کو پتہ ہے مگر اس وائرس کا شکار اب ساری دنیا ہے اللہ پاک اپنے حبیبؐ کے صدقے اس عزاب سے ساری دنیا کو محفوظ فرمائے دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وائرس سے بچاو کیلئے سخت لاک ڈان ہے اور کچھ ممالک میں جزوی اس دوران معلومات کیلئے فون ٹی وی اور کیمپیوٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے لوگ نفسیاتی امراض کا تیزی سے شکار ہورہے ہیں ہم مسلمان ہیں ہمیں اللہ کی زات پر مکمل ایمان ہے ہمارا وقت جو مقرر ہے وہ ٹل نہیں سکتا پہلے کچھ ہونہیں سکتا کرونا سے بچنے کیلئے ہدایات جو صحت کے ادارے ہمیں دے رہے ہیں ان پر عمل کریں اللہ کو یاد کریں اور خوش رہیں
ان دیکھے دشمن سے جنگ