347

وزیراعظم پاکستان،ٹائیگر فورس اورحقیقی انقلاب!

پاکستان میں حقیقی انقلاب میں جو رکاوٹیں اور مسائل درپیش ہیں ان میں لالچ ،حرص،کرپشن ،لوڑمار دھوکہ دہی اوربددیانتی شامل ہے۔ان سب کے خاتمے کے لیے بے حد ضروری ہے،کہ محب وطن ،مخلص ،ایمانداراورحقیقت پسندلوگوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر راہ انقلاب کی جانب کشتیاں جلا کر پرعزم 
ارادے لے کرپختہ یقین باندھ کر چلنے والے مقاصد حقیقی کی منزل کو پالیتے ہیں۔اورٹائیگر فورس ہی دراصل حقیقی انقلاب کی جانب ایک کرن ہے ۔کیونکہ ٹائیگر فورس کی خوبیاں ہی راہ انقلاب میںمعاون ومددگار بنیں گی،ہمارے پیارے ملک کو یہ ایک عظیم ملک بنا سکتی ہے کیونکہ ،نہ توان کو تنخواہ کی لالچ ،نہ کوئی حرص ہے ،یہ محب وطن لوگ ہیںجو ملک کوواقعی عظیم ملک پاکستان بنا سکتے ہیںہاں یہ بات بھی کہ اس کے اندر وہ لوگ بھی شامل ہوچکے ہیں جو بغض وزیراعظم پاکستان عمران ناکام کرنے کے لئے بدنام کررہے ہیں وہ دوسری پارٹیوں کے ا نتشار پسند لو گ ہیں۔ان کااحتیاط کرنا ہوگا ٹائیگر فورس اپنے مقاصد کو سمجھے ان کے پاس یہ بہت بڑا موقع ہے، کہ ان کواختیار مل رہا ہے، اس پرعمل کرتے ہوئے اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
بس ان کو وہ اختیارات مل جائے جن سے یہ لوگ اس ملک میں بیٹھے ناسوراورجاگیرداروں ڈٹ کرمقابلہ کرسکیں۔بہت سارے نادان لوگ اس ٹائیگر فورس کوبہت ہلکا لے رہیں۔مگر اس حقیقت سے جب پردہ
اٹھے گا ان سب نادانوں کواس حقیقت کا علم ہوجائے گا۔ٹائیگر فورس بنانے کی کیا ضرور ت تھی؟ آخر
 ٹائیگر فورس سے ہی جو کام لیا جانا ہے ،وہ تو پولیس بھی کر سکتی تھی؟کرونا وباءکے دنوں تو اساتذہ کرام بھی لیاجاسکتا تھا ،کیونکہ اساتذہ کرام ان دنوں گھر میں فری بیٹھے ہوئے ، مگر اُن کوبھی یہ کام نہیں سوپنا گیا۔صرف ٹائیگر فورس ہی کیوں؟
کیونکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انقلاب اورحقیقی تبدیلی کا اہم جزٹائیگر فورس ہےاوراسی ٹیم نے ہی کرپشن ،لوٹ مار کے خاتمے میںاہم کردار ادا کرنا ہے۔ٹائیگرفورس ایک بہت بڑاپوشیدہ راز ہے ۔جوکہ اپنے حقیقی وقت پرعیاں ہو گا۔ٹائیگر فورس وزیراعظم پاکستان کا وہ خواب ہے جس سے پاکستان میںانقلاب پرپا کرنا ہے ۔ٹائیگرفورس وہ انقلابی ٹیم ہے ،جس نے اس عظیم ملک کوحقیقی انقلاب کی جانب لے کرجانا ہے۔جس کارزلٹ پاکستان عوام کے سامنے الیکشن2023    ءمیں عیاں ہوگا۔کیونکہ اگلے الیکشن تک ٹائیگر فورس ٹیم ملکی سطح پر ایک کامیاب انقلاب لاچکی ہوگی ۔اس ٹیم نے بغیر معاوضے کے یہ جانتے ہوئے بھی کہ خرچہ اپنی جیب سے کرنا ہے پھر بھی لوگوں نے(خصوصی طور پر نوجوانوں)نے اورعورتوں نے کروڑوں کی تعداد میںمحب وطن پاکستانی اس ٹیم کاحصہ بنے،اورثابت کیا کہ اب انقلاب اورتبدیلی بہت ضروری ہوچکی ،کچھ عرصے بعد ان نوجوانوں کی کارگردگی پر ان کونوکریاں دی جائیں گی جس سے اب تبدیلی کا کوئی بھی راستہ نہیںروک سکتا ۔ٹائیگرفورس کو بہت اہم اختیارت ملنے جارہے ہیں۔جولوگ کرپشن ،لوٹ مار، ملاوٹ ،مہنگائی سے پاکستان کی سادہ لوع غریب عوام کودن رات لوٹ رہے ہیں،ٹائیگرفورس ٹیم ان کوبے نقاب کریں گی۔ پولیس ان کے ساتھ جا کر کاروائی کرے گی ٹائیگرفورس کی نشاندہی پویس قانونی کاروائی کرے گی اورٹمبر مافیا جس نے جنگل کو میدانی شکل بنادیا ،اب ان کے خلاف بہت بڑی کاروائی ہوگی ۔کیونکہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کی تکمیل کے پاکستان میں ہزاروں محب وطن لوگوں نے لاکھوں کے تعداد میں پودے لگائے ۔
''ہربشر دوشجر ''سرسبز پاکستان بنانے کی نیت سے پودے لگائے اورلگائے جارہے مگر ٹمبر مافیا اس سے بھی 
کئی گنا زیادہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کروڑوںکے درخت کاٹ کاٹ کر کھا رہے ہیں ۔کارڈسب محافظ مل جل میل ملاپ سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مچارکھی ہے مگر اب ان غداروں کو ٹائیگر فورس بے نقاب کرے گی اور ان کوان کے انجام تک پہچانے میں اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ذخیرہ اندوز جو کہ انسانیت
کے بھی دشمن ہیں اور مذہب اسلام کے بھی برعکس کردار ادا کرنے والے ان کے خلاف بھی جہاد کرے گی ۔اس کے علاوہ منشیات فروش جو جگہ جگہ موت کی دوکانیں کھول کر موت بانٹیں میں مصروف ہیں ان کے ظالم انسان نما درندوں کو بھی ٹائیگر فورس انجام تک پہچانے میں اہم کردارادا کرے گی ۔ٹائیگرفورس پولیس سمیت پاکستان کے ہر سرکاری محکمہ کی معاون ومدگار بن کر قانون شکن افراد کو قانون کے کھٹہرے میںلائی گی ۔ حالانکہ 22کروڑ عوام کا جو کام تھا اب وہی کام ٹائیگر فورس سر انجام دے گی ۔جولوگ کہتے تھے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا ،اس کے ہاتھ کی لکیر میں وزیراعظم بننا ہی نہیں لکھا ،آج بھی وہی لوگ ٹائیگر فورس پر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں۔وہی لوگ زہر اگل رہے ہیں۔2023ءمیں ٹائیگر فورس کی کارگردگی دیکھیں گے ،اب وزیراعظم پاکستان عمران خان، کے مشن کوٹائیگر فورس انقلاب کے جانب لے کر جائے گی !                

بشکریہ اردو کالمز