"جب تم کچھ دیکھ رہے ہو تو ساتھ یہ بھی دیکھ لیا کرو کہ کہاں سے کھڑے ہو کر دیکھ رہے ہو۔۔۔۔
ہو سکتا ہے جگہ بدلنے سے منظر بدل جائے۔۔۔
تین سو کی کلاس میں آخری بینچ پر بیٹھ کر میں اپنے آپ کو استاد کی نگاہوں سے اوجھل سمجھتا تھا۔۔۔
جس روز سامنے کھڑا ہوا مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ ادھر سے تو آخری بینچ بالکل صاف نظر آتی ہے۔۔
ہو سکتا ہے نرم کرسی پر بیٹھ کر شہر تمہیں جیسا لگتا ہے گلی میں کھڑے ہو کر ویسا محسوس نہ ہو۔۔۔
مختلف نظر آئے۔۔
مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر جو تمہیں ہر بندہ گناہگارنظر آتا ہے۔۔۔
شائد چند قدم بازار میں دور نکل جاو تو اپنے جیسا دکھنے لگے۔۔۔
جب دیکھا کرو تو دیکھ لیا کرو کہ کہاں سے دیکھ رہے ہو۔۔۔
اپنے آپ کو دیکھتے ہوئے دیکھ لیا کرو۔۔۔
شائد جو جیسا دکھتا ہے۔۔۔۔
ویسا نہ دکھے!
#عرفان