"آپ لوگوں نے اپنی زندگی خواہ مخواہ پڑھنے لکھنے میں برباد کر لی
اتنا وقت ضائع کیا ۔۔
لوگ کہتے ہیں اگر تعلیم سے روپیہ کمایا جا سکتا تو دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا۔۔
اس وقت دنیا کے ارب پتی افراد میں میں سے کوئی بھی پروفیسر ، ماہر تعلیم نہیں۔"
"میرے پیارے۔۔
اصل میں تم کامیابی کا مطلب نہیں سمجھے۔۔
اگر ارب پتی ہونا کامیابی ہے تو اس ارب پتی لوگ نیند کی گولیاں کھا کر نہ سوتے ۔۔
گارڈ وں کی فوجیں لے کر نہ گھومتے۔۔
میرے لئے کامیابی تو یہ ہے کہ میں اپنے پیارے طلباء کو اچھے پروفیشنلز اور اچھے انسان بنتا ہوا دیکھوں۔۔۔
جن کو دنیا کی بھی فکر ہو اور آخرت کی بھی۔
اللہ تعالی تو فیصلہ کر چکے ہیں کہ ارب پتی کامیاب نہیں۔۔۔
کامیاب تو وہ ہے جسے جہنم سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا۔۔
تعلیم مال بنانے کا ذریعہ نہیں۔۔
تعلیم انسان کو عقل و شعور دیتی ہے۔۔
سمجھ بوجھ دیتی ہے۔
فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
یہ بتاتی ہے کہ ما ل کس راستے سے کمانا ہے اور اسے کیسے خرچ کرنا ہے۔۔
کامیابی کا پیمانہ سکون ہے۔
اطمنان قلب –
یہی اصل دولت ہے۔۔
اور جو دل سے تعلیم دیتے ہیں ۔
نئی نسل کی تربیت کرتے ہیں۔۔
ان سے زیادہ دولتمند کوئی نہیں ہوتا۔۔۔
یہ تم ان کے دل سے پوچھ لو۔۔
325