"اس کی ناک آپ نے تھوڑی موٹی بنا دی۔۔۔
کچھ پتلی بنا دیتے تو اچھا ہوتا۔۔۔۔"
ملاقات میرے خانہ تصور میں جاری تھی۔۔۔
میں نے بہت ضبط کیا مگر میرے اندر کا پاکستانی رک نہیں سکا۔۔۔
یہ جملہ منہ سے نکل ہی گیا۔۔۔
لیونارڈو مسکرایا۔۔۔
" تم ایسا کیوں نہیں کرتے کہ برش اٹھاو۔۔
ایک کینوس لو۔۔۔
اور ایک پتلی ناک والی مونا لیزا بناو۔۔۔
اسے اپنے کراچی کے کسی میوزیم میں لگوا دو۔۔
پھر جب کروڑ لوگ اسے دیکھنے آنے لگیں تو اس کے بعد آکر مجھے بتانا۔۔۔
میں تمہارے مشورے پر غور کرونگا۔۔۔"
میں بالکل ہی گنگ ہو گیا۔۔۔
ٹوتھ برش کے علاوہ میرا کسی برش کے ساتھ کوئی خاص تجربہ نہیں تھا۔۔۔
میرے ملک میں تو پپو پان والا بھی بیک وقت ماہر معاشیات۔۔کرکٹر۔۔سیاستدان۔۔ڈاکٹر۔۔عالم ۔۔سائنسدان۔۔اور دفاعی تجزیہ نگار ہوتا ہے۔۔۔
میں نے تو منہ کھولنے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا جواب سننے کو ملے گا۔۔
اب الفاظ تو منہ سے نکل چکے تھے۔۔
اور میرا اختیار ان پر سے اور ان کے نتائج پر سے بالکل ختم ہو چکا تھا۔۔۔
"دیکھو میاں۔۔
جب تم کسی ڈنڈا پکڑ کر دو وکٹوں کے درمیان دس ہزار مرتبہ بھاگنے والے پر تنقید کرنے لگو تو ذرا اپنی جھولی میں جھانک لیا کرو۔۔
اس میں انٹرنیشنل لیول کے دس ہزار ایک رنز ہونے چاہئییں۔۔۔
ورنہ منہ بند رکھنے میں عافیت ہے۔۔
طبی معاملات میں اپنی رائے دینے سے پہلے غور کر لیا کرو کہ پیچھے میڈیکل کی کم سے کم پانچ سال کی تعلیم ہے؟
عالم کو دین سکھانے سے پہلے سوچ لیا کرو کے پیچھے پلے میں کیا رکھا ہے؟
لکھنے والے کو اس کی لکھائی کے بارے میں رائے دینے سے پہلے ذرا اپنی تصنیفات گن لیا کرو۔۔
علم والا وہ ہوتا ہے جسے یہ خبر ہو کہ اسے کہاں نہیں بولنا؟
اسے کیا نہیں آتا۔۔۔
وہ نہیں ہوتا جو پپو پان والے کی طرح بیک وقت ماہر معاشیات۔۔کرکٹر۔۔سیاستدان۔۔ڈاکٹر۔۔عالم ۔۔سائنسدان۔۔اور دفاعی تجزیہ نگار ہو۔۔۔"
538