"کیا یہ ممکن ہے کہ میں کبھی نہ ہاروں
صرف جیتوں؟
کبھی زوال نہ آئے؟"
"زندگی عروج و زوال کا نام ہے۔۔
دن کے بعد رات اور اس کے بعد پھر دن
سورج طلوع ہوتا ہے پھر غروب ہو جاتا ہے۔پھر اگلے دن پھر طلوع ہوتا ہے۔۔۔
سمندر آگے بڑھنے کےبعد پیچھے ہٹتا ہے۔
چاند کبھی اپنے سائز میں بڑھ رہا ہوتا ہے اور کبھی گھٹ رہا ہوتا ہے۔۔
یہاں تک کہ آپ کا کاروبار بھی۔۔
بزنس سائکل اسی گھنےے بڑھنے کا نام ہے۔۔
قوموں کی زندگی میں بھی عروج و زوال آتے ہیں۔۔
اللہ تعالی نے اسے قرآن میں بیان کیا ہے۔
جنہیں یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں وہ اپنی کرسی سے چپکے رہنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔۔
ہر با اثر شخص کے پیر پکڑتے ہیں۔
ہوتا وہی ہے جو ہونا ہوتا ہےمگر اس دوران ان کی عزّت کا جنازا نکل جاتا ہے۔۔
عروج و زوال کو زندگی کا حصہ سمجھو۔۔
غلبہ کبھی بھی ہمیشہ نہیں رہتا۔۔
عروج کے زمانے میں پھلو پھولو۔۔
زوال کے زمانے میں اپنی تعمیر کرو۔۔
اپنی کمزوریوں پر غور کرو۔۔
انٹروسپیکشن۔۔۔
اور یہ یاد رکھوکہ اگر تم مومن ہو۔۔
تو آخری غلبہ تمہارا ہی ہوگا۔۔
یہ رب کا وعدہ ہے۔۔"
392