اسلام آباد (پ ر)
پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک محمد سلیمان، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد حُسین بھٹی،صدر اسلام آباد عقیل احمد ترین، جنرل سیکرٹری ضلع اٹک اقبال زرقاش، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے قائد حزب اختلاف نامور صحافی جاوید ملک،شاعر و ادیب ڈاکٹر طاہر جمال خٹک، نعت گو شاعر سعادت حسن آس، افسانہ نگار ارشاد علی، مصنف ارشد سیماب ملک، پروفیسر نصرت بخاری، پروفیسر عثمان صدیقی،شاعرزبیر بنگش، صحافی و کالم نگار شجاع اختر اعوان،صحافی فیاض احمد،محمد قذافی آتش،خاور احتشام بھٹی،سوشل بلاگر ایاز خالد مٹھیالوی، ایڈیٹر محاسبہ نیوز ملک عابد اعوان، ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری، صحافی آصف شاہ، صحافی راجہ طاہر،کالمسٹ چوہدری اشفاق اور صحافی شہزاد رضا نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ پاک اُن کی اگلی منازل آسان کرے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ پروفیسر نذیر احمد شال بھارتی مظالم سے تنگ آ کر مقبوضہ کشمیر سے 1991 میں پاکستان ہجرت کی اور مختلف نیوز ایجنسیوں سے منسلک رہے اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھی، بعد ازاں لندن میں کشمیری تنظیموں سے وابستہ رہے۔
233