اسلام آباد ( پ ر) پنجابی زبان و ادب کی ترویج وترقی کے لیے ملکی سطح پر کام کرنے والی ادبی و ثقافتی تنظیم دِل دریا پاکستان(رجسٹرڈ) کا سالانہ تنظیمی اجلاس 16دسمبر 2023 کو جھنڈیوال،گجرات میں منعقدہوا،جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی پروفیسر نمل یورنیورسٹی اسلام آباد نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے آئے تنظیمی عہدے داران اور کارکنان کی موجودگی میں متفقہ رائے دہی سے مرکزی اور پنجاب کابینہ برائے سال 2024 کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔رائے دہی کے مطابق مرکزی کابینہ دل دریا پاکستان رجسٹرڈ برائے سال 2024 کے لیے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی نمل یونیورسٹی اسلام آباد، سرپرست پروفیسر مظہر حسین چیمہ سمبڑیال، چیرمین ادریس چیمہ اسلام آباد، وائس چیرمین اعظم علی اعظم چنیوٹ، صدر چودھری امتیاز قیس چٹھہ گوجرانوالہ، سنیئر نائب صدر چودھری مزمل گجر گجرات، سینئر نائب صدر بابا جی محمد صدیق حیرت جڑانوالہ، نائب صدر اسد عباس راز ڈنگہ گجرات،سیکرٹری جنرل شبیہہ مظہر رانجھا ڈنگہ گجرات، جائینٹ سیکرٹری منیر بدر چکوال، پریس سیکرٹری فیصل منظور اوکاڑہ،فنانس سیکرٹری مرزا سیف اللہ ساجد گوجرانوالہ سو،شل میڈیا ایڈوائزر محمد سعد ڈھلو گجرات اور رابطہ سیکرٹری محمد رفیق رضا گجرات منتخب کیے گئے۔ صوبہ پنجاب کابینہ کے لیے برائے سال 2024 دل دریا پاکستان رجسٹرڈ صدر قیصر محمود گورائیہ گوجرانوالہ، سینئر نائب صدر افتخار احمد فلکی شیخوپورہ، سینئر نائب صدرشہزاد حسین بھٹی اٹک، نائب صدرقیصر محمود گجر گجرات، سیکرٹری جنرل اعزاز عین قصور،جائنٹ سیکرٹری ملک شاہ راز وٹو تاندلیانوالہ، فنانس سیکرٹری رانا اکرم شاد پھولنگر،پریس سیکرٹری محمد اویس باسل گجرات اور رابطہ سیکرٹری جمیل ساحل پسرورمنتخب کیے گئے جبکہ مجلسِ مشاورت دل دریا پاکستان رجسٹرڈ کے لیے الطاف ضامن چیمہ رائیونڈ،سیف اللہ حیدر باجوہ حافظ آباد، صابر ناز شکرگڑھ، ریاض ارمان جلالپور بھٹیاں، رب نواز سرگودھا، محمد شوکت ڈار قلعہ دیدار سنگھ، منیر بدر چکوال،پروفیسر شہلا شہناز گوجرانوالہ،رفعت وحید راولپنڈی اور طارق مغل گجرانوالہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ضلع اٹک سے سینئر صحافی و کالم نگار اور پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد حسین بھٹی کو بطور سینئر نائب صدر پنجاب نمائیندگی دینے پر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک محمد سلیمان، صد ر اسلام آباد عقیل احمد ترین، جنرل سیکرٹری ضلع اٹک اقبال زرقاش، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے قائد حزب اختلاف نامور صحافی جاوید ملک،شاعر و ادیب ڈاکٹر طاہر جمال خٹک، نعت گو شاعر سعادت حسن آس، افسانہ نگار ارشاد علی، مصنف ارشد سیماب ملک، پروفیسر نصرت بخاری، پروفیسر عثمان صدیقی،شاعرزبیر بنگش، صحافی و کالم نگار شجاع اختر اعوان،صحافی فیاض احمد،محمد قذافی آتش،خاور احتشام بھٹی،سوشل بلاگر ایاز خالد مٹھیالوی، ایڈیٹر محاسبہ نیوز ملک عابد اعوان، ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری، صحافی آصف شاہ، صحافی راجہ طاہر،کالمسٹ چوہدری اشفاق اور صحافی شہزاد رضا نے شہزاد حسین بھٹی کو دلی مبارک باد دی ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اس ذمہ داری کو بہ احسن نبھائیں گے اور پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ ہونے دیں گے۔ انہوں نے دل دریا پاکستان کے رُوح رواں سابق صدر علی احمد گجراتی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع اٹک سے شہزاد حسین بھٹی کو چُن کر اٹک کی پسماندگی کو کسی حد تک دُور کرنے کی سعی کی ہے۔دریں اثناء اٹک شہر آمد پر مراد الیکٹرانکس کامرہ اٹک کے رُوِح رواں ساجد مراد نے شہزاد حسین بھٹی کو ملک گِیر پنجابی ادبی و ثقافتی تنظیم دل دریاپاکستان کا سینئر نا ئب صدرپنجاب منتخب ہونے پرپھولوں کی مالا پہنا کر مبارک باد دی۔ سینئر نائب صدر پنجا ب کا عہدہ سنبھالنے کے بعدشہز اد حسین بھٹی نے دل دریا پاکستان کے سابق صدر علی احمد گجراتی، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی، چیرمین ادریس چیمہ اور دیگر کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اُن پر اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور پنجابی زبان و ادب کے احیاء اور ترقی کے لیے دن دُگنی رات چوگنی کوشش کریں گے
196