مہمان کالم - مسلم لیگ (ن) کا عمدہ انتخاب مسلم لیگ (ن) کا عمدہ انتخاب

عامر سلطان خان سیال 

قائد محترم میاں محمد
 نوازشریف صاحب,آپ استحکام پاکستان, دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان ہیں, قائد محترم آپ کو دنیا بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے,کہ آپ دنیا میں سب سے زیادہ سیاسی تجربہ, سیاسی بصیرت رکھنے والی مسلم دنیا کی عظیم شخصیت ہیں,تعمیر وطن میں آپ کی خدمات کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے,وطن کا حصہ باعث مسرت ہے, آپ امید پاکستان ہیں, ہمیشہ آپ نے ملکی مفادات کو ترجیح دی, جس کا اعتراف دنیا بھر میں سفارتی اور , اورسیز ذرائع سے کیا گیا, آپ نے اپنی عمر کا ہر حصہ وطن عزیز کے لیے وقف کیا , آپ کا ہر سیاسی دور ترقی کا ضامن ہے, آپ دنیا بھر میں شرافت, دیانت, رواداری, شائستہ گوئی اور تہذیب کے آمین ہیں,آپ کے ہر مقدم فیصلہ کو ہم آپ کے ادنی کارکن سرخم تسلیم کرتے ہیں, آپ نے ہر فیصلہ کیا, اپنی سیاسی بصیرت کے تناظر میں کیا-
امید سحر, قوم کی بیٹی, ہماری بہن, دختر پاکستان, نامزد وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کی بطور وزیر اعلی پنجاب نامزدگی ایک قابل تحسین فیصلہ ہے پورے پاکستان کے عوام کے لیے مسرت لمحہ ہے پوری پارٹی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے قائد محترم! مریم بی بی  ہمیشہ آپ کے شابشانہ سیاسی جدوجہد میں شریک رہیں, قیدوبند کی سیاسی صعبوتوں سے لے کر ہر سیاسی محاذ تک-
قائد محترم!ایک ادنی سے کارکن کی آپ کے حضور التجا ہے کہ ہمیشہ پسماندگی کا شکار رہنے والی ملتان کی آخری تحصیل جلال پور پیر والا پاکستان مسلم (ن) کا قلعہ رہی ہے 2002ء کے مشکل حالات میں بھی یہاں کی عوام نے آپ سے محبت کا ثبوت دیا تھا, قومی اور صوبائی اسملبی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب رہی, اسی طرح لگتار کوئی انتخاب ایسا نہیں آیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب نہ رہی ہو, پاکستان مسلم لیگ کے نامزد کردہ امید وار کامیاب ہوتے رہے ہیں حتی کہ 2018ءکے انتخابات میں بھی آپ کی نامزد  کردہ سدابہار ایم پی اے محترمہ نغمہ مشتاق لانگ صاحبہ کامیاب رہیں, اس 2024ءکے انتخابات میں آپ کا نامزد کردہ پورا پینل یہاں سے کامیاب ہوا ہے, الحمد اللہ! شہر پسماندہ کی آپ سے محبت کرنے والی عوام کی خواہش ہے کہ تحصیل جلال پور پیر والا کو ضلع کا درجہ دیا جائے, تحصیل جلال پور پیر والا دوردراز علاقوں پر مشتمل ہے یہاں ایک سو بیڈ پر مشتمل ایک سول ہسپتال دیا جائے, شہر سمیت تحصیل کا اکثر علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے, فلٹرشن کے ذریعے صاف شفاف پانی مہیا کرنے کا مطالبہ منظور کیا جائے,شہر کی نکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے, شہر کے دور دراز ملحقہ علاقوں کو پختہ روڈز کے ذریعہ جوڑا جائے, تاکہ یہاں کی عوام کو محبت کا صلہ دیا جاسکے -
یہاں سے منتخب شدہ جو آپ کے نمائندے ہیں رانا محمد قاسم نون صاحب ,ملک محمد نازک کریم لانگ صاحب اور ملک لعل محمد جوئیہ صاحب ,شہر جلال پور پیر والا کی عوام کی خواہش کہ صوبائی اور وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے, تینوں کامیاب امیدوار سیاسی میدان میں تجربہ کار ہیں, قائد محترم! امید ہے کہ آپ عوامی خواہشات کے مطابق ضرور ہدایات جاری کریں گے, صوبائی اور قومی سطح پر -

بشکریہ روزنامہ آج