مافیا ایسی جرائم پیشہ تنظیم یا گروہ کو کہتے ہیں جو غیر قانونی طور پر کسی جگہ کو جائے پناہ بنا کر قتل ، قبضہ ، لوٹ مار ، منشیات فروشی ، عصمت دری اور جرم کو مخلتف طریقوں سے انجام دیتا ہے ، عربی میں مافیا کو ایسی ہی جائے پناہ کو کہتے ہیں انیسویں صدی کے وسط میں بین الاقوامی گروہ کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ جرائم پیشہ گروہ بہت پھیلا ، شروع میں اس کو "کوسا نوسترا"کا یا کوسکا کا نام دیا گیا ، جو اٹلی کے جزیرہ صقلیہ میں خوب پھلا پھولا ، ایسا خاندان یا گروہ جو آزادی سے غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دے ، مافیا کہلانے لگا جو تاریخ میں اسی نام سے مشہور ھوا ، مختلف تاریخی اور تہذیبی تجزیہ نگاروں کے مطابق ، اٹلی کی مالدار ریاست سسلی جب وجود میں آئی تو یہ جرائم پیشہ گروہ بھی سرگرم ہو گئے ، ماہرین پریشان تھے کہ سسلین مافیا کا لیموں کے درختوں کے ساتھ کیا تعلق ہے جس پر تحقیق سے انہیں معلوم ھوا کہ بحری جہاز میں سفر کرنے والے تجارتی قافلوں کو ایک ایسی بیماری لگنے لگی جس سے مسوڑوں سے خون آتا ، اکثر اوقات وہ اس بیماری میں مر جاتے، جیسے اجکل پلیٹ لیٹس کم ھونے سے ھوتا ھے ماہرین صحت نے ترش پھلوں اور خصوصاً لیموں کے رس کو اس کا علاج بتایا ، سسلی میں لیموں کثرت سے اگائے جاتے تھے ، جب رس مریضوں کو پلایا گیا تو وہ جلد شفا یاب ھونے لگے پھر جہازوں میں باقاعدہ لیموں کا رس پلایا جانے لگا ، جس سے لیموں کی مانگ دنیا میں بڑھ گئی ، ریاست اور لوگوں نے خوب ترقی کی ، اس مافیا نے لیموں کے جھنڈ نما درختوں میں اپنی جائے پناہ بنائی اور لیموں چوری کر کے فروخت کرنا مافیا کا طریقہ واردات بن گیا ، مشہور حکمران مسولینی نے انہیں بڑی تعداد میں کچل دیا تھا تاہم مافیا کی بڑی تعداد امریکہ چلی گئی اور وہاں اپنا گروہ ،نیٹ ورک اور ڈان کے روپ میں باقاعدہ تنظمیی ڈھانچہ بنا لیا جو آج تک سرگرم ھے ،
یہ مافیا کیپٹل ازم کا بڑا قریب رہا اس لیے مخصوص خاندان اور شخص کے گرد رہ کر ترقی اور مال و دولت سمیٹنے لگا ، جو آج پوری دنیا میں مختلف طریقوں سے مالی لوٹ مار اور اختیار و طاقت حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جاتا ہے پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ھے تاہم قانون پسند اور انسانیت دوست ممالک اس کی بیخ کنی کرتے رہتے ہیں ، تیسری دنیا اور خصوصاً ھمارے ملک میں ایک چھوٹی سی جگہ سے لے کر اقتدار اور اختیار تک ، تجارت اور کاروبار تک ، جہاں نظر دوڑائیں ایک مافیا انسانوں کے وسائل کو اور خون کو چوس رہا ہے ، آپ زیادہ دور نہ جائیں آٹا ، چینی ، کاروبار ، زراعت اور صنعت چھوڑ دیں ، ایک چھوٹے سے اڈے پر ، سٹاپ پر کھڑے ھو جائیں ایک مافیا آپ کو ملے گا ، ٹیکسی چلانے والوں کا بلکہ آج کل مشہور سواری بائیکیا میں ایک مافیا ھے ، وہ دوسرے کسی موٹر سائیکل ، یا سواری کے لیے آسان کرائے کی سہولت کو نہیں پنپنے دے گا ، چند کن ٹوٹے کھڑے ھوں گے ، کوئی کم اجرت پر جانا چاہے تو بھی نہیں جانے دیتے ، دکاندار ، سبزی فروش ، فروٹ فروش غرض کہ تعلیم ، مذھب اور سیاست میں ایک مخصوص مافیا ھے ، بیوروکریسی میں ترقی اور مراعات کے حصول کے لیے ایک مافیا ھے ، کوئی دوسرا اس میں داخل نہیں ہو سکتا ، ٹیوشن مافیا ، صحافت ، سیاست اور حکومت میں ایک مافیا جو نہ دوسرے کو آنے دے گا اور نہ ہی پنپنے دے گا ، جو ان سے الگ رہ کر کام کی کوشش کرتا ہے کوئی مارا جاتا ہے ، کوئی ھار جاتا ہے اور کوئی بھاگ جاتا ہے ، چھوٹے اور بڑے مافیا کے پروان چڑھانے میں سب سے بڑی خرابی قانون میں ھوتی ھے جہاں قانون خلا چھوڑتا ہے چاہے جان بوجھ کر یا غفلت کی وجہ سے ، وہاں مافیا اپنی جگہ بنا لیتا ہے ، قانون جگہ نہ دے اور عمل کرے تو مافیا جگہ نہیں بنا سکتا کم از کم ان چھوٹے چھوٹے مافیاز کو روک سکتا ہے ، سیاست ، تجارت اور صنعت میں آپ مافیاز کی کاروائیاں دیکھتے ہیں کبھی آٹا ، کبھی چینی اور کبھی توانائی کے حصول میں بھی بین الاقوامی اور ملکی مافیاز ذخیرہ اندوزی ، ناجائز منافع خوری اور اپنے مفادات کے لیے سب کچھ کرتے ہیں ، جس کے لیے قانون و انصاف ، معاشرے کی تربیت اور اخلاقی اقدار کی پاسداری ضروری ہے ، جس کے لیے قومی سطح پر کام کرنا ھوگا ، ورنہ یہ مافیا مزید اپنے پنجے گاڑتا رہے گا
معاشرہ ، ملک اور تیسری دنیا کے سارے ممالک اس کی زد میں ہیں ، افریقہ سے لے کر ایشیا تک ، اسلحہ کی خرید وفروخت ھو ، وسائل پر قبضہ ھو ، یا انسانی زندگی میں زہر گھولنے کا کام اب یہی مافیا سر انجام دیتا ہے ، ھمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ سیاست سے سماج تک اور ریڑی والے سے سرمایہ دار تک ھزاروں مافیا وجود میں آ چکے ہیں اس سے بڑا المیہ یہ ہے کہ وہ خفیہ نہیں ریے کھل کر سامنے آئے ہیں ، بڑی ہی معصومیت سے اپنا قبضہ جماتے ہیں اور مستقل جگہ بنا لیتے ہیں ، ان سے نکلنے کے دو راستے ہیں یا معاشرے کی اخلاقی اصلاح کا مضبوط ڈھانچہ موجود ھو یا قانون کی بالادستی اس حد تک ھو کہ اس کو موقع ہی نہ ملے ، ایسا قانون و انصاف کے جو منصف کی ذات سے شروع ہو اور برابری کی بنیاد پر مکمل ھو، معاشرتی سطح پر ھم مل کر چھوٹے مافیاز کو قابو میں لا سکتے ہیں ،وائبرنٹ معاشرہ ہی یہ کام کر سکتا ہے
269