رمضان کریم سے قبل پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں کرکٹ پرستاروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کراچی' راولپنڈی اور لاہور میں پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کی ریکارڈ تعداد نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کئے رکھے۔ ہم کامیاب کرکٹ میلے پر بی بی سی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ' کرکٹ بورڈ' ممبران اور راولپنڈی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ رواں ہفتے شارجہ میں پاک افغانستان تین ٹی 20 میچز کی سیریز ہوئی افغانستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ سیریز جیتی شائقین کو اطراف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ قومی کرکٹ ٹیم میں پی ایس ایل کے کئی چہرے بھی شامل تھے جنہوں نے عالمی سطح کے کھیل (مقابلے) میں خود کو منوایا۔ مقامی سطح سے ٹیلنٹ متعارف کروانے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو ہر شعبہ زاندگی کو نیا خون اور نئے چہرے میسر آسکتے ہیں
٭… ''خوگرحمد سے تھوڑا سا گلہ بھی لس لے''
گزشتہ ہفتے انجمن تاجران ڈبل روڈ کے عہدیدروں سے ملاقات کا اتفاق ہوا، سرپرست اعلی حاجی ارشد' صدر علمدارشاہ ،سینئر نائب صدر ملک قیصر عباس' سیکرٹری جنرل اسرار عباسی اور ترجمان ٹریڈزونگ میاں عثمان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سپورٹس سرگرمیوں کے دوران روڈز کی بندش پر تحفظات کااظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ' پی ایس ایل اور غیر ملکی ٹیموں کے دورے کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم کی رونقین تو بحال ہوجاتی ہیں دوسری طرف روڈز کی بندش سے تاجر کمیونٹی دکاندار اور ہوٹل انڈسٹریز سے وابستہ افراد' کارکن اور ملازمت شبعہ لوگ دس پندرہ روز کے لیے بیروزگار ہو جاتے ہیں۔ بی بی سی کے ارباب بست وکشاد اور راولپنڈی انتظامیہ کو ایسی کوئی راہ تلاش کرنی چاہیے جس سے اسٹیڈیم میں میچز بھی ہوں اور کاروباری زندگی معطل بھی نہ ہو۔ جب اس طرح کی خوشگوار اور قابل رشک صورت حال ہوگی تو علامہ اقبال پارک' شہبازشریف سپورٹس جمنازیم ' راولپنڈی آرٹس کونسل اورفوڈز سٹریٹ کے ساتھ ڈبل روڈ کی تاجر کمیونٹی کرکٹ پرستاروں کے لیے چشم ماء روشن دل ماشاد کی صورت موجود ہوگی۔ دنیا بھر میں ہونے والے تہوار ' میلے اور جشن بہاراں کیا بازاروں ' مارکیٹوں اور روڈز کو بند کرکے اپنا اصل روپ ورنگ دیتے ہیں۔
خدارا… کرکٹ میلوں کو ''قید خانے'' کے اثرات سے محفوظ بنانے کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے یہ شہر اور شہریوں کی محبت کا تقاضا ہے۔انجمن تاجران ڈبل روڈ کے عہدیدروں کا گلہ جائز ہے اس بارے میں وزیراعظم میاں شہبازشریف کو سخت قدم اٹھانا چاہیے کہ وہ بی بی سی کو ہدایت جاری کریں کہ سپورٹس سرگرمیوں میں مقامی کمیونٹی کو آن بورڈز کریں جب بی بی سی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی' لاہور ' کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے منسلک اور ملحق تاجر کمیونٹی سے مذاکرات کرے گی تو یقیناً بامقصد مشاورت سے نتیجہ خیز حل کی روشنی ملے گی ۔تھوڑی سی کوشش سے ایسا حل نکل سکتا ہے جو سب کو قابل قبول ہو۔ راولپنڈی کی حد تک فوڈز سٹریٹ کا ''جادو'' شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتا ہے۔علامہ اقبال پارک مسرتوں کی مٹھاس میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے اور تو اور ڈبل روڈ کے تاجر اور ہوٹل مالکان سیاحت کے فروغ میں اپنے حصے کی شمع روشن کرسکتے ہیں ''آئیں آگے بڑھیں اور اس نیک کام میں تاجر کمیونٹی کا ساتھ دیں''
169