کرونا کے بعد کے دور میں تعلیم ,چیلینجز ,مواقع اور رزلٹ 2022ء کے معاملات کے موضوع پرپنجاب گروپ آف کالجز ملتان میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکڑ ایڈمن پنجاب گروپ آف کالجز ملتان, ریجن ملتان پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کی- جنوبی پنجاب کی تعلیمی فضا میں اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد اور اتنے سارے دانشوروں کو ایک منچ پر ایک ساتھ بٹھانا اور نصاب تعلیم ,امتحانی مسائل اور تعلیمی اصلاحات جیسے موضوع کو زیر بحث لانا یہ پروفیسر اسامہ بشیر قریشی ہی کا خاصہ ہے پروفیسر اسامہ بشیر قریشی کی شخصیت منفرد صلاحیت کی حامل ہے - کانفرنس میں بحث و مباحثہ میں حصہ لینے والوں میں ڈائریکڑ کالجز ملتان ڈاکٹر شریف فرید صاحب,ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز بہاولپور پروفیسر عرفان بھٹہ صاحب, چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان, حافظ محمد قاسم صاحب, کنڑولر تعلیمی بورڈ بہاولپور, پروفیسر عاصمہ صاحبہ, پروفیسر ڈاکٹر دلشاد صاحب, (چئیرمین شعبہ ایجوکیشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان), پرنسپل گورمنٹ کالج ولایت حسین ملتان, محترم شمشیر خان صاحب( ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان) ,شیخ محمد رفیق صاحب( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان)محترم افتخار الحسن صاحب (دنیا میڈیا گروپ ملتان) معروف صحافی محترم جمشید رضوانی صاحب اور محترم امجد بخاری صاحب ہیں- اس کانفرنس میں پورے جنوبی پنجاب سے طلباء و طالبات, ماہرین تعلیم, دانشوروں ,محکمہ تعلیم کےسٹیک ہولڈرز اور بچوں کے والدین نے شرکت کی.میڈیاسےوابستہ حضرات کو بھی مدعوکیاگیا تھا- سوالات کا بھی سیشن رکھا گیا تھا اور اس میں طلباء و طالبات کو مقررین سے سوالات کرنے کی اجازت دی گئ تھی جس میں طلباءو طالبات نے اپنے تعلیمی و امتحانی مسائل کے حوالے سے سوالات کیے - اس کانفرنس میں طلباءو طالبات کےمسائل اور مستقبل پرسیرحاصل گفتگو کی گئ اوربحث کی گئ, کوڈ19کی وجہ سے ہمارے تعلیمی نظام میں جومسائل پیدا ہوئے ہیں اس کا ازالہ کیسے کیاجائے؟ نصاب .سلیبس.. بورڈ پیپرپیٹرن(بورڈ پرچہ حل کرنے کا طریقہ) طریقہء تدریس..پریکٹیکل.. سپورٹس.. جیسے متعدد موضوعات کااحاطہ کرنے کی عمدہ کوشش کی گئ.. اورمفیدتجاویزدیں گئیں..اس کانفرنس کےانعقاد میں پروفیسر اسامہ بشیرقریشی صاحب ڈرائیکٹرایڈمن پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن, ملتان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے,جوکہ طلباء و طالبات اور نونہالان علم کے روشن مستقبل کی فکراورسوچ کی عکاسی کرتا ہے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر اسامہ بشیر قریشی مبارک باد کے مستحق ہیں -
389