259

جانوروں کو ٹیکہ لگا کر دودھ نکالنا

میڈیا کا کام صرف معاشرتی مسائل کو ہائی لائٹ کرنا ہی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے استفادہ حاصل کرنا اور سائنسی علوم کو آسان سادہ بنا کر پیش کرنا تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے.. آج ایک اہم مسئلہ جانوروں سے دودھ نکالنے والا ٹیکہ ہے جانوروں_سے_دودھ_نکالنے_والا_ٹیکہ یہ کتنا نقصان دہ ہے؟ آپ نے oxytocin injection کے بارے میں سنا ہوگا، وہ انجیکشن جو گائے بھینس وغیرہ سے زیادہ دودھ لینے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ دراصل oxytocin انسان اور باقی میملز میں پایا جانے والا ایک ہارمون ہے جو کہ ہمارے دماغ کے hypothalamus میں بنتا ہے اور pituitary gland (neurohypophysis) میں سٹور ہوتا ہے اور وہیں سے خارج ہوتا ہے۔ oxytocin مختلف smooth muscles کی contraction کرواتا ہے۔ مادہ میں یہ بچے کی پیدائش کے دوران یہ بچہ دانی کے پٹھوں کی contraction کرواتا ہے جس سے نارمل ڈیلیوری کے دوران بچہ باہر آتا ہے اور oxytocin کے اس کام کو بڑھانے کے لیے ڈلیوری کے وقت عورتوں اور مادہ جانوروں کو oxytocin کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔ اسکے علاؤہ جو دوسرا کام oxytocin کرتا ہے وہ mammary glands (پستان/تھن) کے پٹھوں کی contraction کروا کر دودھ خارج کروانا ہوتا ہے۔ زیادہ تر اسی کام کے لیے مویشیوں کو oxytocin کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ دودھ نکالا جاسکے۔ جیسا کہ ہم اوپر یہ بات کر چکے ہیں کہ oxytocin کا مناسب مقدار میں استعمال فائدہ دیتا ہے، مگر اس کا زیادہ اور دیر پا استعمال جانور کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔اس oxytocin والے دودھ کا انسانوں پر جو سب سے برا اور بڑا اثر بتایا جاتا ہے وہ بچیوں میں جلد بلوغت آنا ہے۔ عمر سے پہلے بلوغت کی نشانیاں ظاہر ہونے کو precocious puberty کہتے ہیں۔ لیکن یہ صورتحال تب ہوگی جب لڑکی کی عمر تقریباً 8 سال سے کم ہو اور لڑکے کی 9 سال سے کم۔ precocious puberty کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں زیادہ اثر ہارمون کے توازن کے بگڑنے کا ہوتا ہے۔ بلوغت آنے کے وقت hypothalamus سے Gonadotropin releasing hormone خارج ہوتا ہے، جو کہ pituitary gland پر اثر کرتا ہے جس کے جواب میں pituitary gland دو ہارمونز خارج کرتا ہے جو کہ follicle stimulating hormone اور Luteinizing hormone ہوتے ہیں۔ یہ ہارمون ovaries پر اثر کرتے ہیں اور انڈے کی ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ زنانہ جنسی اعضاء اور خصوصیات کی ڈیولپمنٹ کرواتے ہیں۔ اس میں سے کسی ہارمون کے بیلنس خراب ہونے سے یا پھر ضرورت سے زیادہ یا پہلے خارج ہونے سے عمر سے پہلے ہی بلوغت کی نشانیاں ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان ہارمونز کی زیادہ پیدائش وقت سے پہلے خروج اور imbalance کی وجوہات میں دماغی مسائل (جو کہ پیدائشی بھی ہوسکتے ہیں) یا پھر کوئی tumor جو کہ دماغ یا کسی gland میں بھی ہوسکتا ہے، یا پھر مصنوعی طریقے سے خون میں جنسی ہارمونز شامل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ آکسی ٹوسین لگانے سے اگرچہ دودھیلے جانور زیادہ دودھ دیتے ہیں لیکن ان کے جسم خصوصاً ھڈیوں سے کیلشیم زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے۔ جو نقصانات کا باعث ہیں. ایسا دودھ جو جانوروں کو آکسی ٹوسین لگانے سے نکالا جاتا ہے وہ دودھ پینے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ دیتا ہے.

بشکریہ اردو کالمز