672

 ذہنی مریض لوگ اور پاور 

آپ لوگوں نے وہ کہاوت تو سنی ھو گی بندر ہاتھ ماچس آنا-کچھ اسی طرح کا ہی معاملہ وقوع  پزیر ھوا ھے   ایک کرنل کی بیوی کا مسئلہ بنا اور اس کو انتی ھوا ملی کہ نیشل ایشو بن گیا۔کچھ لوگ وہ ھیں جو بلکل ھی فوج کے خلاف ھیں ان کو موقع مل گیا ھے اپنی پچھلی براس نکالنے کا اور کچھ لوگ وہ ھے جو پاور کو اتنا پسند کر تے ھیں کہ وہ کہتے ھیں پولیس والا جانے دیتا آخر کرنل کی بیوی ھے ۔افواج پاکستان ایک سپریم ادارہ ھے پوری فوج کو غلط کہنا ایک بیغیرتی کے علاوہ کچھ نیہں۔وہ لوگ جو پوری فوج کو بدنام کر رھےھیں بلکل وہ لوگ پی ٹی ایم  جیسی گھٹیا تنظیم کے لوگ ھیں اور ٹیرینڈ چلا کر عام لوگوں کا مائنڈ واش کر رھے ھیں۔تو دوستوں افواج پاکستان کی تعداد تقریبا 7لاکھ ھے جن میں صوبیدار کی طرح کے لوگ بھی موجود ھیں جن کے گھر بھی بیوی اور بچے ھیں لیکن ایک تھوڑی سی مخصوص تنخواہ میں زندگی گزارتے ھیں لیکن پھر بھی وطن کی مٹی کی خاطر سیاچین جسے علاقوں میں زندگی بسر کرتے ھیں۔اور آخر عام سویلین کے سکون کے لیے جان شہادت نوش فرماتے ھیں۔

  لیکن اس کے ساتھ  افواج پاکستان میں بھی ایسے ناسور موجود ھیں جن کی حرکات کی وجہ سے بدنامی پوری فوج کو اٹھانی پڑتی ھیں۔ان بے شرم،بے حیالوگوں کی مثال اس بندر جیسی ھے جس کو ماچس مل گئ اورنکل پڑا جنگل کو آگ لگانے۔اسی کرنل کا پہلے بھی ایسا ہی مسئلہ بنا لیکن وہ پولیس آفیسر نے اچھی سنائ اس کو  پھر آرمی چیف نے اس کا تبادلہ کوئٹہ کردیا اور معاملہ رفع دفعہ ھوا۔لیکن پھر اس کی بیوی کی حرکت نے دوبارہ ذلیل کروا دیا ۔اب اس کرنل اور اس کی بیوی کی وجہ سے پوری آرمی کے خلاف نیہں بولا جا سکتا ۔لیکن جس طرح قانون میں سب برابر ھیں بلکل اسی طرح اس عورت کے خلاف سخت ایکش ھونا چاہیے تاکہ دوسرے آرمی آفیسرز جن کے گردن میں سریا ھے ان کو بھی نصیحت مل سکے۔آرمی کے آفیسرز کا ٹھیک ھونا بھی ضروری ھے تاکہ قانون میں برابری والی شق کی عزت قائم رہ سکے۔ 

             اب ذہنی مریض کچھ میڈیا بھی ھے جو کرنل کا نام لیتے ھوئے ڈر رھے ھیں آخر کیوں ؟آج آپ کی صحافت کا پرچار کہاں گیا؟لوگوں کے کالے چٹے کھولنے کا رواج ختم ھوگیا؟ایسا مسئلہ کسی سیاستدان کے ساتھ پیش آتا تو اب تک اس کی سات نسلوں اس کے دادا پردادا اوران کے  دادا پردادا کا بھی بتایا جاتا لیکن یہاں زبانوں پر تالا کیوں؟ آرمیکے وہ  آفیسر جو ایسی حرکات کرتے ھیں ان کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے تاکہ ایک عام سویلین اور نیشنیلٹی ھولڈرز   کے درمیان ترازو ھوسکے

لیکن گزارش ھے کہ  پوری آرمی کو بدنام کرکے شہداء کی روح کو تکلیف نہ  پہنچائ جائے

بشکریہ اردو کالمز