1271

آو سب مل کر محرومیاں کو ختم کریں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے

( آو سب مل کر محرومیاں کو ختم کریں 
اپنی آنے والی نسلوں کے لیے۔۔)

محروم  کی معنی یہ  ہےکہ کسی چیز سے لاحاصل رہنا ۔۔
کچھ لوگ شعور سے محروم ہیں کچھ لوگ تعلیم  سے کچھ لوگ سوچ سے  صحت سے اور کچھ لوگ اس دنیا کی مال اور دولت سے۔۔ 
انہی محرومیوں کی وجہ سے کچھ لوگ ڈپریشن کے شکار ہو کر مایوس ہوجاتے ہیں ۔۔اور منفی کام میں یا  خودکشی کرکے اپنی جان محرومیاں  کے حوالے کر دیتے ہیں۔۔
 میرے نزدیک مایوسی ایک گناہ ہے۔
 کیوں نہ ہم مایوس ہونے کے بجائے یہ سوچے کے ہم اپنی آنے والے نسلوں کو کو ان محرومیوں سے کیسے بچائے۔۔
کیوں نا ہم انہی محرومیاں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں ۔ جی ہاں ہمیں کچھ مشکلات  ضرور ہونگے لیکن یہ نا ممکن نہیں  ہوگا
ہمیں وجوہات اور مقصد بنانی چاہئے۔۔۔تعلیم پر کام کرنا ہر انسان کا فرض ہے
اور کسی مقصد کے بغیر ہم خود کو زندہ نہیں کہہ سکتے ہیں۔۔ یہ ایک اچھے  نسل کی  وجوہات  ہوسکتا ہے یا  تعلیم کی وجوہات یا  دیگر وجوہات ہوسکتے ہیں ۔ہمیں آپس میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے کسی چیز کو بھی شکست دینے کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے
 ۔۔اپنی آنے والے قوم کے لئے اور نئی نسلوں کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا چاہئے  
اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس بات کی آگاہی دیں کے آپس میں ایک ساتھ رہنے  سے 
لاحاصل چیزیں بھی حاصل ہوجاتے ہیں۔۔اور
ان کی زندہ ضمیر ہونے کے لیا  اور شعور یافتہ  نظریہ رکھنے کے  لیے  ایک دوسرے کے ساتھ متحد سوچ رکھے اور ساتھ میں  چلنے کی ہمت و حوصلہ رکھے

آو سب مل کر محرومیاں کو ختم کریں
اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک  روشن 
منزل کی طرف لے چلے۔۔

بشکریہ اردو کالمز