1923ء میں جارحیت پسندوں کو نکال آزاد ترکیہ کی داغ بیل ڈالی گئی ، جس کے روح رواں مصطفی کمال پاشا تھے جن کو اتا ترک کا لقب دیا گیا ، یعنی ترکوں کا باپ ، آج سوسال بعد کمال اغلو نامی اپوزیشن لیڈر پھر ری پبلکن پارٹی پیپلز پارٹی اور چھ جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ میدان میں ھے ، دوسری طرف بیس سال سے اقتدار میں رہنے والی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی طیب اردوغان کی قیادت میں مقابلہ کر رہی ہے ، طیب اردوغان نے بھی خطرے کے پیش نظر کچھ قدامت پسند جماعتوں سے اتحاد کیا تاہم کمال اتاترک کے جدید کے علاؤہ روایت کے قدیم ترکیہ نے طیب اردوغان نے ترکی کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلایا، مینوفیکچرنگ کے شعبے کو کئی گنا ترقی دی، امریکہ کے خلاف مخالفانہ پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے روس سے ایس 400 میزائل سسٹم لیا، ٹورازم کو چار سو پچیس ارب ڈالر تک لے جایا گیا، مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات میں تعلقات کی نئی بنیاد ڈالی، اندرونی سطح پر 2016ء میں فوجی بغاوت کو عوامی طاقت سے کچلا کہا جا رہا ہے کہ امریکہ نے کھلم کھلا اعلان کر رکھا ہے کہ اردوغان کو سزا دی جائے گی، مگر اس کے باوجود استنبول میں 17 لاکھ افراد کا آخری اجتماع بہت سوں کی توقعات پر پانی پھیرتا نظر آ رہا ہے، تجزیہ نگاروں کے مطابق دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ھے، چودہ مئی کو سو سال ترکیہ 631 نشستوں پر کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ زیادہ اہم ہے کمال اتاترک کی پارٹی جیت پاتی ہے۔یا طیب اردوغان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، اس کے اثرات مشرق وسطی، یورپ اور دیگر کئی ممالک پر ھوں گے، پاکستان کی سیاست اور سماج پر بھی ان انتخابات کے اثرات ھوں گے،
میں جب سعودیہ گیا تو ایک لفٹ میں ترک میاں بیوی کھڑے تھے، ترک مرد نے مجھ سے پوچھا آپ کہاں سے ہیں ؟ میں ابھی جواب دے ہی نہیں پایا تھا کہ خاتون بولی "یہ پاکستان سے ہیں" میرے لئے حیران کن تھا، لیکن کہتے ہیں ترک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اس کے ثبوت زلزلہ 2005ء میں بھی نظر آئے، تقریباً ہر شخص ترکیہ کے بارے میں ماضی اور حال دونوں میں ایک سوچ رکھتا ہے، البتہ جس سو سال بعد عرب واپس لینے کی باتیں ہیں اس کا دور دور تک کوئی ثبوت نہیں، حالیہ زلزلے کے بعد ترک معیشت اور سماج دونوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے، دونوں جماعتوں نے زلزلہ متاثرین سے وعدے کر رکھے ہیں، طیب اردوغان نے اپنے دور حکومت میں مفت تعلیم اور صحت پر بہت کام کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ پاپولر بھی ہیں، اب نتائج بہتر فیصلہ کریں گے کہ 51 فیصد ووٹ کون حاصل کرتا ہے، سروے 42,43 پہ گھوم رہے تھے اگر ایسا ھوا تو دوبارہ ٹاپ ٹو کے درمیان انتخاب ھوگا،
117