ایران نے تواسلامی دنیاکے فخر،نازاورماتھے کے جھومرپاکستان پرحملہ کرکے اپنی اصلیت دکھادی لیکن جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے ایمرجنسی بنیادوں پرایران کے اندرگھس کرپاکستان کی سلامتی اورخودمختاری پروارکرنے والوں کوجس طرح کاجواب دیاایران اب اسے کبھی بھول نہیں پائے گا۔ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل نے ارض مقدس کولہولہوکرکے مسلمانوں کی نسل کشی شروع کردی ہے اوردنیابھرکے مسلمان فلسطین ومظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے شدیدپریشان،فکرمندہیں اوراس وقت تمام مسلمانوں کی نظریں فلسطین پرمرکوزہیں۔ ایسے وقت اورحالات میں اپنے آپ کواسلامی ملک کہنے والے ایران کاپاکستان جیسے ایک پرامن اورذمہ داراسلامی ملک پرپیٹھ پیچھے وارسمجھ سے بالاترہے۔ایران کے اس بزدلانہ فعل اوراقدام سے صرف سوال نہیں بلکہ کئی طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ایران کواگرمسلمانوں کااتنااحساس اورپاس ہے تواس نے مسلمانوں کی نسل کشی اورظلم وستم میں پیش پیش اسرائیل پراب تک ایک چھوٹاسامیزائل کیوں نہیں داغا۔؟عراق،شام اورپاکستان کونشانے پررکھنے والے ایران نے اسرائیل کانشانہ اب تک کیوں نہیں لیا۔؟دنیابھرکے مسلمان تواس انتظارمیں تھے کہ ایران سے اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش ہوگی لیکن یہ کیا۔؟ایران نے تو اسرائیل،یہوداورہنودکے بجائے مسلمانوں کوہی نشانے پررکھ لیا۔پاکستان جس نے ایران کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ و دوستانہ تعلقات استوارکئے اورایران کواب تک ایک برادراسلامی ملک کی نظرسے دیکھا،جواب میں ایران کو اس قدرنہیں گرناچاہئیے تھا،ایران کواگرکوئی مسئلہ تھابھی تووہ بھائی چارے کے اندراس کاحل ڈھونڈنے کی کوشش کرتا۔اس طرح کاکام اوراقدام توغیراسلامی ممالک بھی اپنے کسی پڑوسی ملک کے بارے میں نہیں اٹھاتے جوایران نے ایک برادراسلامی ملک کے خلاف اٹھایا۔شائدایران پاکستان کوبھی عراق اورشام سمجھنے لگاتھا،شکرہے کہ پاک فوج نے ایرانیوں کی یہ غلط فہمی اورخوش فہمی بروقت دورکردی۔پاک فوج کے منہ توڑجواب سے اب ایرانیوں کویہ بات سمجھ آئی ہوگی کہ پاکستان عراق ہے اورنہ کوئی شام کہ جس پرجس وقت اورجہاں سے یہ چاہے میزائل داغ دے۔امیدہے کہ منہ پرپڑنے والی اس گرماگرم تھپڑسے اب ایرانی حکام کوعقل آئی ہوگی نہیں توایک اورمیزائل داغ کراپناتسلی بخش علاج ہی کرادیں۔پاکستان سے آج تک جس نے بھی پنگالیاوہ کبھی جگہ پرواپس نہیں آیا۔بھارت نے بھی بالاکوٹ میں ایک درخت کونشانہ بنانے کی غلطی کی تھی پاک فوج کے جوانوں نے بھارت میں گھس کرانڈیاکوپھردن کی روشنی میں جس طرح تارے دکھائے تھے وہ تاریخ کاایک روشن حصہ ہے۔پاکستان پرمیزائل داغنے سے پہلے ایران اگرایک باربھارت سے پوچھ لیتاتوشائدنہیں یقینناًپاکستان کے حوالے سے ایرانیوں کی غلط فہمی اس وقت ہی دورہوجاتی۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اوریہاں رہنے والے سارے لوگ امن سے پیارکرتے ہیں مگرامن سے پیارکرنے کایہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نے کہیں کوئی چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ملک کے دفاع،بقاء وسلامتی کے لئے پہلے بھی سارے پاکستانی ایک تھے اورملک کی بقاء وسلامتی کے لئے آج بھی 22کروڑعوام ایک ہیں۔ہمارے فوجی جوان توجان ہتھیلی پررکھ کرچوبیس گھنٹے ملک کے دفاع،سلامتی اورحفاظت کے لئے تیارکھڑے رہتے ہیں۔اسی وجہ سے تو22کروڑعوام کواپنے ان جوانوں سے پیاراوران پرنازہے۔انڈیاکامحاذہویاایران کاہمارے ان جوانوں نے ملک وقوم کوکبھی مایوس نہیں کیا۔اینٹ کاپتھرسے جواب یہ ہمارے ان جوانوں کاہی خاصہ ہے۔ہم پہلے بھی کہتے اورلکھتے رہے اوراب بھی کہتے ولکھتے ہیں کہ پاک فوج ہماری جان بھی ہے آن بھی اورشان بھی۔اس ملک میں کچھ لوگوں نے اپنی سیاست اورخباثت کی وجہ سے پاک فوج کے خلاف غلط باتیں اوربے بنیادپروپیگنڈاکیا۔غیروں کے اشاروں پرناچنے والے ایسے نادانوں کوہم نے اس وقت ہی کہاتھاکہ ملک وقوم پراس سے پہلے بھی جب کوئی مشکل آئی تویہی فوج دیواربن کرملک وقوم کے آگے کھڑی رہی آئندہ بھی جب ملک وقوم پرکوئی مشکل وقت اورمرحلہ آئے گاتویہی فوج آگے سب سے آگے ہوگی۔نومئی کوجن لوگوں نے فوجی تنصیبات پرحملے کئے یاپاک فوج کے خلاف مہم چلاکرپروپیگنڈے کئے۔ایرانی حملے کے وقت وہ لوگ کہاں تھے۔؟یہ ملک ودین دشمن اگرپاک فوج کے جوانوں سے زیادہ ملک وقوم کے وفاداراورجانثارتھے تو پھرایرانی حملے کاجواب انہوں نے کیوں نہیں دیا۔؟پاک فوج پرکتوں کی طرح بھونکنے والے تواپنے گھروں اوربلوں میں چھپے رہے وہی پاک فوج تھی جس نے انڈیاکے بعدراتوں رات ایران کاتکبروغروربھی خاک میں ملادیا۔پاکستان کوعراق اورشام سمجھنے والے ایران میں آج اگرماتم گردی ہے تواس کے پیچھے وردی ہے۔اپنی سیاست اورخباثت کے لئے پاک فوج پربھونکنے والوں سے ہماراایک ہی سوال ہے کہ حملہ انڈیاکاہویاایران کا۔منہ توڑجواب کس نے دیا۔؟بھارت کیا۔؟ایران جیسے کئی ممالک بھی ہیں جن سے پاکستان کاوجودہضم نہیں ہورہا۔اگرہماری پاک فوج نہ ہوتی توایرانیوں جیسے نمونے بھی ہمیں زندہ چپاجاتے۔یہ تورب کاخاص کرم ہے کہ ہمیں پاک فوج جیسی دنیاکی مضبوط،طاقت ور،دیانتداراوروفادارفوج دی ہوئی ہے جس کودیکھ کرایران کیا۔؟بھارت جیسے ممالک کی ٹانگیں بھی کانپ جاتی ہیں۔اپنی اس فوج کی قدرکیجیئے۔ان فوجی جوانوں کی قربانیوں سے ہی یہ ملک قائم ودائم ہے،ہمارے یہ جوان ہیں توہم آزادفضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں،یہ راتوں کوجاگتے ہیں توہم سوتے ہیں۔فوج کی قدروقیمت عراق،شام اورفلسطین میں رہنے والے ان بدقسمتوں سے پوچھیں جوآج بھی آگ وبارودمیں جل کرکوئلہ بن رہے ہیں۔جن کے سروں پرمحافظوں کاسایہ نہیں ہوتاان کوپھرگلی کے کتے بھی چیڑپھاڑکرکھاجاتے ہیں۔ہم توبڑے خوش قسمت ہیں کہ رب نے ہمیں پاک فوج جیسی عظیم نعمت سے نوازاہے۔اسی نعمت کی برکت سے توہم درندوں سے بچے ہوئے ہیں ورنہ آج ہماراحال ہی بھی عراق،شام اورفلسطین میں تڑپ تڑپ کرمرنے والوں سے کبھی مختلف نہ ہوتا۔
137