بورڈ کے پرچے لیک ہونے لگے! 513

بورڈ کے پرچے لیک ہونے لگے!

کل گوجرانوالہ بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ تھا جیسا کہ یہ پرچے دو شفٹس میں ہوتے ہیں فرسٹ ٹائم اور سیکنڈ ٹائم۔ فرسٹ ٹائم کے پرچے کے اوقات صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہوتے ہیں لیکن اس سے دو تین گھنٹے قبل یہ پرچہ لیک ہو چکا تھا جس کا ثبوت نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ ہیں جس کے مطابق 6:36 پر پرچہ واٹس گروپ میں شئیر کیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ ایک یا دو دن پہلے ہی لیک ہو چکا ہو اور اس گروپ تک پہنچے میں وقت لگا ہو۔ اس بات کا علم مجھے اسی وقت ہو گیا تھا جب گروپ میں یہ پرچہ آیا تھا لیکن پرچہ  ہو جانے کے بعد پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اب میرے پاس ثبوت موجود ہے کہ جو سوالات بتائے گئے تھے وہی پر چے میں آئے ہیں۔یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے چند روز پہلے ہونے والے فز

فزکس کے پرچے میں بھی ایسا ہوا لیکن فی الحال میرے پاس اس کا ثبوت موجود نہیں اس لیے اس پر بات نہیں کروں گی۔

پہلے دو سال سے کووڈ اور لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی نظام اور پاکستان میں تعلیم کا معیار تباہی کے دہا نے پر ہے۔اس کے بعد ایسے واقعات کا سامنے آنا نہ صرف اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی وقت نہیں رہی بلکہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بھی ہے کہ صرف نمبروں کی دوڑ کے لیے اور اپنے ادارے کی شہرت بنانے کے لئے تاکہ ان کا کاروبار برقرار رہے ،ہمارے اساتذہ ایسی حرکات کر رہے ہیں اور طلباء کے مستقبل کے ساتھ ساتھ قوم اور ملک کا مستقبل بھی تباہ کر رہے ہیں۔

 

.

بشکریہ اردو کالمز