173

انسان دوستی

جون کا مہینہ سورج بادشاہ انگڑائی لے کر بیدار ہو گیا تھا سوا نیزے پر آکر اہل زمین کے کباب بنانا شروع کر دئیے تھے گرمی اِس قدر شدید کہ جیسے اللہ تعالی نے دوزخ کی دیگوں کا منہ زمین کی طرف کر کے ڈھکن اتار دئیے ہوں گرمی کی شدت میں گرم ہوا کے تھپیڑے اضافہ کر رہے تھے اتنی شدت سے انسانوں سے ٹکراتے کہ جھلسا کر رکھ دیتے زمین گرم تندور بن چکی تھی انسان اپنے گھروں میں دبک گئے تھے چرند پرند گھنے درختوں یا نہروں دریائوں کے کناروں پر سورج سے چھپ رہے تھے جو بندہ کسی کام کے لیے مجبور ا گھر سے نکلتا واپسی پر جھلس کر سیاہ رنگ ہو جاتا جسم کا ہر مسام آگ کے انگاروں میں بدل چکا ہو تا کسی کام کے سلسلے میں مجھے گھر سے نکلنا پڑا تو سورج جی نے تیز دھوپ سے میرااستقبال کیا مجبوراً میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے سورج کی تیز شدید تپش کا شکار ہو گیا جسم اِس قدر جھلسا کہ ادھ موا سا ہو گیا اب اِس گرمی کا توڑ کرنے کے لیے میں نے سوئمنگ پول کا رخ کیا وسیع و عریض انٹرنیشنل لیول کا سوئمنگ پول نیلے شفاف گہرے پانی کے ساتھ بانہیں کھولے دعوت دے رہا تھا میں نے سوئمنگ کپڑے پہنے اور جست لگا کر گہرے پانی میں کود گیا تیراکی جانتا تھا اِس لیے گہرے پانی میں جان بوجھ کر چھلانگ لگائی اور گہرائی میں جان بوجھ کر اُترتا چلا گیا جاکر نیچے فرش سے پائوں لگائے اور جمپ لگا کر سطح کی طرح پرواز کرنا شروع کر دی سطح پر آیا تو ہاتھ پائوں چلانے شروع کر دے تاکہ پانی کی سطح پر توازن قائم رکھ سکوں جسم کو وارم اپ کرنے کے لیے آہستہ آہستہ تیراکی شروع کی اِس طرح میںاپنے جسم کے پیاسے انگ انگ کو پانی کی فرحت سے روشناس کرا رہا تھا بلکہ پانی میں آتے ہی جسم میں خوشی مسرت کی لہریں سی پھیل رہی تھی جسم کا ہر پیاسا مسام تھینک یو تھینک یو بول رہا تھا قلب و روح سرور مستی کے احساس میں ڈھل رہے تھے جون کے مہینے کی کہر آلود گرمی کے بعد جسم جو نڈھالی کی کیفیت سے دوچار تھا اُس کو ٹھنڈا فرحت بخش پانی ملا تو جھوم رہا تھا میں اپنے چاروں طرف تیرتے لوگوں خاص طور پر بچوں کو دیکھ رہا تھا جو پھرتی توانائی کی وجہ سے رنگ برنگے کپڑوں میںپانی کے اوپر اور نیچے تیراکی کی مختلف مشقیں کر رہے تھے زیادہ تر فری سٹائل جبکہ کچھ بیک سڑوک فلائی اور بیک سڑوک کے مزے اور پرفارم کر رہے تھے جو تیراکی جانتے تھے وہ پچاس میٹر طویل سوئمنگ پول کے Lapeچکر لگا رہے تھے جن کو اچھی تیراکی نہیں آتی تھی وہ حسرت بھری نظروں سے ان لوگوں کو دیکھ رہے تھے جو پچاس میٹر طویل پو ل کی تیراکی نہیں کر سکتے تھے میں چونکی طویل تیراکی سیکھ چکا تھا اِس لیے ایک خالی ٹریک دیکھا اور برسیٹ سٹروک کی طویل تیراکی میںمشغول ہو گیا اب میں بار بار پانی کے اندر اور سر نکال کر سانسیں لیتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا میں آنکھوں پر تیراکی کے چشمے چڑھائے دنیا سے بے خبر آگے بڑھ رہا تھا طویل پول کو پار کر نا مشکل ضرور ہے لیکن میںآہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا تھا ڈھلتی عمر کی وجہ سے میں زیادہ زور سے نہیں بلکہ آرام آرام سے آگے بڑھ رہا تھا میرے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں بار ی باری مجھے آگے دھکیلنے میں مصروف تھے جیسے جیسے میں کنارے کی طرف بڑھ رہا تھا آہستہ آہستہ سانس پھولنا شروع ہو گیا تھا لیکن مسلسل پریکٹس کی وجہ سے اور بچپن سے نہر میں تیراکی اور جوانی میں مختلف کھیلوں میں گرم جوشی سے حصہ لینے اورپیدائشی پھرتیلا چست جسم ہونے کی وجہ سے میں اِس قابل تھا کہ پچاس میٹر طول پول کو کراس کر سکوں آخر کار میں کنارے پر لگا پائوں فرش پر لگاتے گہرا سانس لے کر کھڑا ہو گیا آنکھوں سے تیراکی کا چشمہ اتارا تو کنارے پر فہد بچہ اپنے والدین کے ساتھ کھڑا ہا تھ ہلا کر مجھے اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا آج حیران کن طور پر اُس کے والدین بھی اُس کے ساتھ کھڑے تھے فہد کے باپ نے مصافحہ کے لیے میری طرف ہاتھ بڑھایا ماں کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیلی ہو ئی تھی میں نے ہاتھ بڑھا کر ہاتھ ملایا تو باپ بولا سر آج ہم دونوں میاں بیوی آپ کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں کیونکہ آپ نے ہمارے کہے بنا ہمارے بیٹے کی مدد کی ہے ہم دونوں میاں بیوی اور ہمارا بیٹا فہد آپ کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں وہ شکر یے کے الفاظ بول رہا تھا تو مجھے فہد سے پہلی ملاقات یا د آگئی اِس موسم گرما کے بعد جب میں نے دوبارہ سوئمنگ کی تو چند دن بعد ہی دیکھا ایک تیرہ چودہ سال کا بچہ بھی کنارے کنارے تیراکی کر تا نظر آیا میں دوران تیراکی جب بھی دیکھتا وہ کم گہرے پانی میں نظر آتا یا پھر کنارے پر لگے پائپ کو پکڑے پکڑے آگے بڑھتا جس کا مطلب اُس کو تیراکی نہیں آتی تھی دوسرا جس کو تیراکی نہیں آتی وہ آتے ہیں کسی کوچ کو ہائر کرتے ہیں وہ کوچ پھر اُس کی ٹریننگ کر تے ہیں تاکہ بچہ آسانی سے تیراکی کر سکے کوچوں کی ایک فوج ہے جو شکاریوں کی طرح اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیں تیراکی ایک مشکل کام ہے اِس لیے ہر کوئی اپنے بچے کو پول میں اتارنے سے پہلے کسی کوچ کے انتظام کر تا ہے تاکہ بچہ کسی حادثے کا شکار نہ ہو جائے لیکن فہد کے والدین نے کوچ نہیں لیا اور بچے کو پول میں اتار دیا دوسرا ظلم یہ کہ باپ بچے کا اتار کر چلا جاتا ایسے بچے جو کوچ کے بغیر ہوتے ہیں اُس کے اکثر والدین یا بھائی وغیرہ ساتھ ہو تا ہے اب میں نے دیکھا ایک خوبصورت نو عمر بچہ اکیلا ڈر ڈر کر تیراکی کی کوشش دوسرو ں کو دیکھ کر کر رہا ہے کبھی کم گہرے پانی میں یا پھر پائپ پکڑ کر ساتھ ہی وہ حسرت بھری نظروں سے دوسروں کو تیراکی کرتے دیکھتا میں نے جب اِس کو اکیلے دیکھا تو اُس کا نام پوچھا اورکہا آپ کو تیراکی نہیں آتی تو اُس نے انکار میں سر ہلایا دیا اب میرا جذبہ خدمت خلق حرکت میں آیا اُس کو سٹیپ واٹر تیراکی سکھانی شروع کی نو عمر بچہ تھا ایک ہفتے میں سیکھ گیا اب وہ کامیابی سے طویل پول کو کراس کر رہا تھا آج اُس کے والدین شکریہ کرنے آئے تھے فہد نے گھر جا کر بتایا کہ ایک سر نے مجھے بلا معاوضہ تیراکی سکھا دی ہے فہد کا والد بولا سر میںآپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں تو میں بولا کسی انسان کو دکھ میں دیکھیں تو اُس کا دکھ مٹانے کی کو شش کریں یہی میرا معاوضہ ہے ۔

بشکریہ اردو کالمز