1080

گودر پشتون لڑکیوں کی پارلیمنٹ

جب نوجوان لڑکی گھر میں تھک جاتی ہے،اور دل رازوں سے بھر جاتا ہے، تو اپنی دل کو ہلکا کرنے کیلئے وہ گودر کی طرف رخ کر لیتی ہے.

گودر نوجوان لڑکیوں کا پارلیمنٹ ہے ،اگر طبعیی طور پر گودر کے کنارے بیٹھے نوجوان لڑکیوں کی بحث و مباحثہ کو اگر آپ سن لے تو یقیناً آپ پارلیمنٹ کو بھی بھول جائیں گئے۔

گودر(پنگھٹ) تالاب،صاف پانی کے نالے، چشمے یا نہر کے اس مخصوص جگہ کو کہتے ہیں جہاں سے دیہی علاقوں کے نوجوان لڑکیاں سروں پرمشکیزیں اور مٹکے بھر کر پانی لاتے ہیں.

ہر علاقہ اور قوم کچھ منفرد ثقافت اور تمدن رکھتا ہے، جس کا مثال دوسرے علاقے یا قوم میں کم ملتا ہے .گودر ہمارے دیہی علاقوں کے ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے لیکن پہلے کے برعکس اب گودر پر نوجوان لڑکیوں کی شور کم ہوتا جارہا ہے، یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب یہ شور نہ ہونے کی برابر ہے .

جب جب گودر کا نام آپ کے سماعتوں سے ٹکراتا ہے تو اس کے ساتھ پانی کی بہاؤ کی سریلی موسیقی آپ کی کانوں کو ڈھنڈک بہم پہنچاتی ہے۔

 لفظ گودر جب  آپ کی نظر کے سامنے سے گزرتا ہے تو رنگ برنگے جامے زیب تن کئے اور سروں پر نقش و نگار سے سجے مٹکے اور ان  مٹکوں سے رستے نیلگوں پانی کی بوندوں سے بھیگی زلفوں کو پھونکوں سے باربار ہٹانے اور قہقوں اور مسکراہٹ لے قطار در قطار جانے والے خوبصورت لڑکیوں کی قطاریں اور ان قطاروں کو شفق اور غروب آفتاب ایک الگ جلا بخشتیں مناظر آپ کی نظروں کو ایک الگ دنیا کا احساس دلاتا ہے.

یقین سے کہا جاسکتا ہے اگر جب گودر کا وجود ختم بھی ہوجاےُ، تب بھی گودر کا وہ رخ پشتون معاشرے  میں زندہ رہے گا جو صدیوں سے چلا آرہا ہے، کیونکہ گودر پشتون ثقافت و تمدن کا ایک اہم حصہ رہا ہے.

 اور اس کو پشتون شعرا ُ ،ہنرمندوں اور منصفین نے  اپنے شعروں،نظموں،گانوں، نظموں اور مضامین میں یاد کیا ہے اور کر رہے.

گودر صرف پانی بھرنے اور پانی لانے کی مخصوص جگہ کا نام نہیں بلکہ گودر اپنے ساتھ امن کا پیغام اپنے دامن میں سمٹ کر رکھتا ہے ،جس کا مفہوم ہے کہ معاشرے میں درد،غم اور بدبختی نہ ہو بلکہ اس معاشرے پر صرف محبت، الفت اور امن کا راج ہو.

گودر کی حیثیت ثقافتی طور پر کمزور ہونی کی کہی وجوہات ہے لیکن خشک سالی اور کنوؤں نے اس کی اہمیت کم کی ہے.

خاونده ما د ګودر ګل کړۍ
چی جینکي مي شکوی سر کي ږدینه

بشکریہ اردو کالمز